اجتمعاعی شادیاں


شادی ایک مقدس رشتہ ہے جو معاشرے کو بہت سی سماجی برائیوں سے محفوظ کرتا ہے۔ اسلام شادی کو دین کا ایک اہم حصہ قرار دیتا ہے اور اس کی پرزور وکالت کرتا ہے۔ اس کے انفرادی اور اجتماعی سطح پر مختلف مثبت اثرات ہونے کے باوجود شادی کرنااتنا آسان نہیں ہے۔ شادیاں آج کل بھاری مالی اخراجات کی تصویر بن گئی ہیں جس نے معاشرے کے مخصوص طبقوں کواس کی نعمتوں سے مستفید ہونے سے محروم کر دیا ہے۔
ملک کی سب سے بڑے سماجی خدمت گزار ملک ریاض نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں مشترکہ طور پر شادیاں کروانے کا شاندار تصور متعارف کروایا۔ سینکڑوں کی تعداد میں مستحق جوڑوں کی انتہائی باعزت طریقے سے شادی کروائی جاتی ہے۔ کم مراعات یافتہ طبقے کے لوگوں کو معاشرے کا متحرک رکن بننے کے لیے ان کے مالی مشکلات کو مدِنظر رکھتے ہوئے جہیز کے ساتھ کھانا اور دیگر ضروری خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔
گزشتہ بارہ سالوں سے ملک ریاض نے معزیزن کے گھروں میں ان مشترکہ شادیوں کو یادگار انداز میں کرنے کے لیے بہت سی تقریبات کو مالی امداد فراہم کی ہے۔ اس کے علاوہ شادی کے تقریب کو آسان کرنے کے لیے بحریہ ٹاوّن کے ملازمین کو سود سے پاک آسان واپسی شیڈول کے ساتھ قرضے فراہم کیے جارہیے ہیں۔