مساجـــد


سب سے افضل جگہ مسجد ہے اور اس کی تعمیر کا عمل انتہائی بابرکت اور تمام افعال سے بہتر ہے۔ آخرت کا ناختم ہونے والا اجر حاصل کرنے اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے کے لیے یہ انہتائی قابل تحسین طریقہ ہے۔ حضرت ﷴﷺ کا ارشاد ہے کہ
“جو شخص اللہ کی رضا مندی کی نیت سے مسجد بنائے اللہ ویسا ہی گھر اسکے لئے بہشت میں بنائے گا۔ صحیح بخاری”
” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ جگہ مسجدیں ہیں اور سب سے بری جگہ بازار ہے۔ صحیح مسلم ”
بانی بحریہ ٹاون، اشیاء کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ملک ریاض ہمیشہ اپنے خالق رب العالمین کے شکرگزار ہیں کہ اللہ رب العزت نے ان کوبے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کی شدید خواہش ان کے تمام سماجی اور فلاحی کاموں سے ظاہر ہوتی ہے۔ یہ رضائے الہٰی کے حصول کی خواہش ہے کہ ملک بھر میں ملک ریاض نے عالی شان مساجد تعمیر کروائی ہیں۔
جامع مسجد لاہور ملک کی سب سے بڑی اور دنیا کی ساتویں بڑی مسجد بحریہ ٹاون کے زیراہتمام بنائی گئی ہے۔ یہ مسجد خوبصورتی کا ایک نادر نمونہ ہے اور اس کی فن تعمیر ثقافت اور مذہب کا ایک حسین امتزاج ہے۔ اس کی تعمیر چار ارب روپے کی بھاری رقم سے چار سال کی قلیل مدت میں مکمل ہوئی۔ اس مسجد میں 95000 نمازیوں کی گنجائش ہے اور خواتین کے لیے الگ نماز ادا کرنے کی جگہ موجود ہے۔ مسجد کو ایران سے لائے گئے عمدہ فانوسوں اور ترکی سے منگوائے خوبصورت قالینوں سے بھرپور طور پرسجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مسجد میں ایک اسلامی آرٹ گیلری ہے اور علم اور تعلیم سے محبت پیدا کرنے کے لیے اپنا ایک اسکول بھی ہے۔
اسی طرح کی ایک اور جامع مسجد کراچی میں زیر تعمیر ہے جو حرمِ مکہ اورمدینہ کے بعد دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہو گی ۔ اس مسجد میں 8 لاکھ لوگوں کی گنجائش ہو گی۔ اس کو دنیا کے بہترین سازوسامان ، جدید تھرمل پاور سسٹم، نئے ایئر کنڈیشنگ سسٹم اور پانی صاف کرنے والے جدید پلانٹ کے ساتھ آراستہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مسجد میں ایک اسلامک سنٹر، اسلامک میوزیم اور اعلیٰ اسلامی تعلیمی سنٹر موجود ہوگا۔ اس مسجد میں بین الاقوامی بحث کانفرنسوں کا انعقاد کروایا جائے گا۔ ملک ریاض اس عظیم الشان مسجد کی تعمیر کو ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کےلیے پرعظم ہیں۔
ان بڑے مساجد کے منصوبوں کےعلاوہ ، بحریہ کمیونٹی کے ہر رہائشی سیکٹر میں اس کی اپنی مسجد بنائی گئی ہے۔ اور ان سوسائٹیز میں رمضان اور عید وغیرہ کے موقعوں پر بڑے اجتماعات کے لیے جامع مسجد بھی موجود ہیں۔ یہ مساجد منفرد طرز تعمیر کی حامل اور انتہائی کشادہ ہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے اوردینِ اسلام کی خدمت کے لئے ملک ریاض کے جذبہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔