PHILANTHROPIC ACTIVITIES
حوصلہ افزائی کے لیے تحائف
ملک کی نامور سماجی خدمتگزار شخصیت ملک ریاض وہ شخص ہیں جونئے پاکستان کے تصور کو حقیقت میں بدل رہے ہیں۔ یہ ان کا جذبہ حب الوطنی ہے جو انہیں اپنے ہم وطنوں کی فلاح وبہبود کے لیے طویل فہرست پر مبنی بے مثال منصوبوں کو شروع کرنے پرمتحرک رکھتا ہے۔ وہ اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ جو کچھ انہوں نے کمایا ہے وہ مادر وطن کے لیے ہے۔ بطور ویژنری معمارِ قوم وہ دنیا میں پاکستان کے امیج اور درجے کو بلند کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔
ملک ریاض بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی بے حد حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو ملک کا نام روشن کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ بحریہ ٹاون کے بانی ملک ریاض کی جانب سے دنیائے کرکٹ کے چمکتے ستارے شاہد آفریدی کو بھارت کے خلاف میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر ایک عدد پلاٹ تحفے میں دیا گیا۔ اسی طرز پر سنوکر چیمین محمد آصف کو پاکستان کے لیے ورلڈ سنوکر چیمپینشپ اعزاز جیتنے پر گاڑی کا تحفہ دیا گیا۔ ان کو بحریہ ٹاون کی جانب سے پرکشش تنخواہ پر مستقل بنیاد پر ملازمت پر بھی رکھا گیا۔ انسانیت اور قوم پرست ملک ریاض نے ملک کا نام روشن کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت جاری رکھنے کا عزم کر رکھا ہے۔