PHILANTHROPIC ACTIVITIES
قیدیوں کی فلاح و بہبود
ایشیاء کے سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ کے ڈویلپر ملک ریاض نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر جیل خانہ جات اور اس کے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کے لیے مالی اور مادی امداد فراہم کی ہے۔ مختلف جیلوں سے قیدیوں کے رہائی کے لیے تین کروڑ روپے کی رقم کو جرمانے کی ادائیگی کے طور پر ادا کی جاچکی ہے۔ جن کو جرمانہ نہ ادا کرنے کی وجہ سے جیلوں میں قید رکھا ہوا تھا۔ ملک ریاض کی کوششوں سے قائل ہو کر دونوں فریقین میں باہمی افہام و تفہیم کے زریعے سزائے موت پانے والے کچھ قیدیوں کی رہائی بھی ممکن ہو سکی۔
قیدیوں کی صحت سے متعلقہ مسائل کی خراب ہوتی صورتحال کی بہتری کے لیے بڑی امداد فراہم کی گئی۔ جیل کے مختلف حصوں جیسے کچن ، انتظار گاہ ، اسٹور سیلز کو بنانے کے لیے ایک کروڑ مالیت کی چیزیں تحفے کے طور پر دی گئیں۔ متفرق کاموں کے لیے عطیات جن میں ٹی بی کے مریضوں کے لیے ادویات، اڈیالہ جیل میں تین ہزار قیدیوں کے لیے اعلیٰ افطار ، ضرورتمند قیدیوں کو فوری رقم کی فراہمی شامل ہے۔ مجرموں کی فلاح میں یہ مثبت اقدامات بہت حد تک کامیاب رہے ہیں اور یقیناً ان کو معاشرے کا بہتر شہری بننے میں مدد ملی ہے ۔