ماحول


ماحول ہمارا گھر ہے اور اس کی ہر قیمت پر حفاظت اور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ ملک ریاض کے شاہکار منصوبے بحریہ ٹاون کی عمارات ودفاتر ماحول کے تحفظ کی ضرورت کو اچھی طرح سمجھتے ہوئے اس انداز میں تعمیر ہوتے ہیں کہ وہ ماحول دوست طریقے سے کام کرسکیں۔ ان کمیونٹیزکی منصوبہ بندی میں قدرتی جغرافیے اور وسائل پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
ماحول کو بچانے کے لیے ایک پورا نظام تشکیل دیا گیا ہے۔اول تعمیر سے پہلے ان کمیونٹیز کے گردونواح کو اچھی طرح جانچا جاتا ہے۔ ماحول پر تعمیر کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کوششیں کی جاتی ہیں اور آخر میں ماحول کو بحال کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جاتے ہیں۔
ایک مخصوص سپیشل پارکس سپورٹ دیپارٹمنٹ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ قدرتی سبزہ اور ماحولیاتی نظام برقرار رہے۔ ان جگہوں کو منفرد رنگ دینے کے لیےخوبصورت غیر ملکی پودے درآمد کروائے جاتے ہیں۔ قدرتی وسائل جیسے درخت، سبزہ، پانی کے تلاب اور صارفین کے درمیان توازن برقرار رکھا جاتا ہے۔ ہر کھدائی کے کام سے پہلے کسی بھی طرح کی جنگلی حیات اور نایاب پودوں کی نقل مکانی کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔ قدرتی حسن کو محفوظ کیا جاتا ہے اور فطری اور انسان ساختہ وسائل کو موثر طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے۔