PHILANTHROPIC ACTIVITIES
اعزازات
ایشیاء کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ بلڈر ملک ریاض نے اپنے فلاحی کاموں اور انسانی بنیادوں پر فکرمندی سے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے۔ وہ دنیا بھر میں بے نظیر خیراتی اور بے مثال سماجی بہبود کی کوششوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔
مختلف قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کو اچھے اعزازات کے ساتھ نوازا گیا ہے۔ پاکستان میں انسانی حقوق کے گروپ نے ملک ریاض کو ان کی صلاحیتوں کے اعتبار سے کمیونٹی کی خدمت کرنے پر خصوصی ایوارڈ پیش کیا ہے۔ گورنر پنجاب محمد سرور نے یہ ایوارڈ کراچی میں منعقدہ متحدہ اقوام عالم کے “یوم آب” کے موقع پر ایک رسمی تقریب میں دیا۔ اس کی علاوہ ایج اوایل لندن میں منعقد ایک تقریب میں ملک ریاض کی انسانیت کے لیے انمول کاوش پر روشنی ڈالی اور ان کو سراہا۔
علاوہ ازیں اقتصادی ترقی میں ملک ریاض کا کردار بھی ناقابل تردید ہے۔ ملک ریاض کو ہاوّسنگ کی صنعت کی قیادت کے لیے “سال 2008 کے تاجر” کے اعزاز سے نوازا گیا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی ایک رسمی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے یہ اعزاز ان کو دیا۔