PHILANTHROPIC ACTIVITIES
ملازمین کی فلاح وبہبود
پاکستان کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ کمپنی ملک ریاض کی بنائی ہوئی ہے۔ ملک کے نامور سماجی خدمت گزار ملک ریاض باہمی خوشحالی کے اصول پر یقین رکھتے ہیں۔ وہ یہ سنہری قانون نہ صرف معاشرتی فلاح وبہبود کے کاموں میں اپناتے ہیں بلکہ اپنی کمپنی کے ملازمین سے بھی ایک مضبوط اور قابل اعتماد رشتہ برقرار رکھنے کے لیے اس اصول پر عمل پیرا دکھائی دیتے ہیں۔
بحریہ ٹاون کے انتہائی متنوع افرادی قوت مختلف ذاتوں، عقائد، مذاہب اور مختلف جغرافیائی خطوں سے تعلق رکھتی ہے جن میں ملائیشیا ، فلپائن ، مشرق وسطی اور متحدہ عرب امارات کے لوگ شامل ہے۔ یہ ملازمین کمپنی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کو سود سے پاک قرضے فراہم کیے جاتے ہیں اور ان کو کارکردگی اور قابلیت کی بنیاد پر آگے بڑھنے کے برابر مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ ان کا ہر پہلو میں مخلصانہ طور پر خیال رکھا جاتا ہے اور ان کو ہر قیمت پر کمپنی اپنے ساتھ رکھتی ہے۔
زندگی کے مختلف پہلووں میں ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کے مختلف اسکیمیں اور منصوبے اختیار کیے جاتے ہیں۔ ان کو آسان اقساط میں سود سے پاک قرضہ جات فراہم کیے جاتے ہیں تاکہ وہ ذاتی زندگی میں کسی بھی غیر متوقع اخراجات کو پورا کر سکیں ۔ پیشہ وارانہ معیار کو برقرار رکھنے کے لی لیے ملازمین کے لیے مختلف تعمیری اور تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی باقاعدگی سے عام منتخب ملازمین کو عمرے اور حج کے فریضے کی ادائیگی کے لیے بھیجتی ہے۔ اب تک بحریہ ٹاون کے پلیٹ فارم سے 1200 سے زائد ملازمین عمرے اور حج کے مقدس فریضے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔